ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی زندگی میں متعدد رشتے آئے، تاہم 50 سال کی عمر کے قریب پہنچنے کے باوجود وہ اب تک شادی نہیں کر سکیں۔
رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے کیریئر کے دوران کئی معروف شخصیات کو ڈیٹ کیا، جن میں بزنس مین، ماڈلز اور شوبز سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ ان کے مبینہ طور پر 11 افیئرز کا ذکر بھی سامنے آتا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔اداکارہ نے 1994 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کی اور بعد ازاں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے بیوی نمبر 1، میں ہوں نا، آنکھیں اور میں نے پیار کیوں کیا جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہنے کے باوجود سشمیتا سین نے ایک مضبوط اور خودمختار خاتون کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے کم عمری میں ایک بچی کو گود لے کر ماں بننے کا فیصلہ کیا، جسے ان کے مداحوں نے خوب سراہا۔
ان کے ماضی کے تعلقات میں پاکستانی کھلاڑی وسیم اکرم سمیت کئی نامور شخصیات کا ذکر کیا جاتا ہے، تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو اپنی شرائط پر جینے کو ترجیح دی،اداکارہ کے مبینہ طور پر امتیاز کھتری، بنٹی سجدیہہ، رتک بھسین، مدثر عزیز اور للت مودی کے ساتھ بھی تعلقات کی باز گشت سنائی دیتی رہی ہے،ماہرین کے مطابق سشمیتا سین کی غیر شادی شدہ زندگی کو ان کی ذاتی پسند اور خودمختاری سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، اور وہ آج بھی شوبز انڈسٹری میں متحرک اور بااعتماد شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔


