Baaghi TV


79 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے

‎
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور چند روز قبل سرجری کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ وہ آج لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
‎محمد الیاس نے پاکستان کی نمائندگی 10 ٹیسٹ میچز میں کی اور اپنی 79 سالہ زندگی میں 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔
‎محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

More posts