کراچی کے سرکاری اسپتال ولیکا ہسپتال میں غلط سرنجوں کے استعمال سے 84 مریضوں کو ایڈز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ مریض گزشتہ برس مختلف امراض کے علاج کے لیے اسپتال آئے تھے اور انہیں استعمال شدہ سرنج سے انجکشن لگائے گئے تھے۔
اسپتال حکام نے متاثرہ مریضوں کو تلاش کر کے انہیں مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ جیسے ہی اس کا پتہ چلا تو ڈی جی ہیلتھ کو بھیجا اور متاثرہ لوگوں کو تلاش کر کے ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور اب انہیں دوائیں دے رہے ہیں۔
ایڈز ایک سے دوسرے شخص تک پھیلنے والا مرض ہے، جس کا علاج اب تک دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ یہ موذی مرض غیر محفوظ ازدواجی تعلقات، ہم جنس پرستی، استعمال شدہ سرنج، بلیڈ، استرے کا استعمال، دانتوں کے نان اسٹرلائزڈ آالات سمیت دیگر ذرائع ہیں
کراچی کے سرکاری اسپتال میں سرنجوں کے غلط استعمال سے 84 مریضوں میں ایڈز کا انکشاف
