Baaghi TV

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستانی وفد امریکا روانہ

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورکنی وفد امریکا روانہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف ورکنگ گروپ کا اجلاس 21 جون تک جاری رہے گا، اجلاس میں پاکستان کا وفد شرکت کے لئے امریکا روانہ ہو گیا ہے جو پاکستان کے بارے میں مذاکرات کرے گا. فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہو گا .ڈی جی ایف ایم یواوروزارت خزانہ کے لیگل کنسلٹنٹ وفدمیں شامل ہیں

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے 12رکنی وفد نے 14اور 15 مئی کو چین کے شہر گوانگ زو میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کی تھی ۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں ستائیس نکاتی ایکشن پلان میں اٹھارہ نکات کو نامکمل قرار دیا تھا۔ ادارے نے پاکستان کو آٹھ کالعدم تنظیموں کیخلاف موثرترین اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

More posts