Baaghi TV

سپریم کورٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

سپریم کورٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی سے آگ کو دیگر بلاکس اور اہم دفتری شعبوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے بعد ایڈمن بلاک میں دھواں بھر گیا، تاہم آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد محفوظ ہیں۔ایڈمن بلاک میں سپریم کورٹ کا دفتری اور انتظامی ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ حکام کی جانب سے نقصان کا تفصیلی جائزہ دھواں مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد لیا جائے گا۔

More posts