Baaghi TV

پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کے بلدیاتی سسٹم نے زیادہ بہتر طور پر ڈیلیور کیا،بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بہترین لوکل باڈیز سسٹم لا رہے ہیں ، پی ٹی آئی صاف و شفاف بلدیاتی نمائندے سامنے لائے گی ، پنچایت سسٹم اور نیبرہڈ کونسلز مکمل با اختیار ہوں گی ،نیا بلدیاتی سسٹم کسی لحاظ سے آڈٹ سے مبرا نہیں ہوگا ،چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا . وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی ، اپوزیشن جماعتیں ہر قیمت پر اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہیں ، صوبائی وزیر صمصام بخاری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کسی کو مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے ،وزرا کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں،کوتاہی پر انتظامیہ ذمے دار ہوگی.

More posts