Baaghi TV

انڈے کی ذخیرہ اندوزی شروع

قصور
سردی کی آمد کیساتھ ہی انڈے مہنگے بھی اور غائب بھی
تفصیلات کے مطابق قصور میں انڈوں کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی گئی ہے بڑے بڑے تاجر حضرات نے اپنے گوداموں میں انڈے سٹاک کر لئے ہیں وجہ سردیوں کی آمد اور انڈے کی مانگ میں اضافہ ہے چند دن قبل انڈوں کی ٹرے جس میں 30 انڈے ہوتے ہیں 230 روپیہ تھی جو اب اچانک اضافے کیساتھ 285 روپیہ ہو گئی ہے اس اضافے کا سارا نقصان عام دکاندار اور صارف کو ہے کیونکہ بڑے بڑے تاجر تو لاکھوں انڈے سٹاک کر چکے اب چند دن بعد وہ جب انڈے کی قیمت م8ں مذید اضافہ ہوگا تب ان سٹاک شدہ انڈوں کو بیچ کر کروڑوں روپیہ منافع کمائیں گے

More posts