Baaghi TV

نیتن یاہو کےگرد گھیرا تنگ

نیتن یاہو کےگرد گھیرا تنگ

اسرائیلی استغاثہ کی جانب سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی سے متعلق تین کیسوں کی تفصیلات پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں۔ اس حوالے سے 333 گواہوں کے نام موجود ہیں۔ ان میں نیتن یاہو کے دولت مند دوست احباب اور سابق معاونین شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے تین مختلف کیسوں میں رشوت خوری ، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات سے متعلق فردِ جرم سرکاری طور پر پارلیمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس کے خلاف اپیل اور مقدمے سے استثنا کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کے پاس 30 دن کا وقت ہے۔

نیتن یاہو جو اسرائیل پر تقریبا ایک دہائی سے حکومت کر رہے ہیں، انہوں نے کسی بھی غلط کام کے ارتکاب کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عدلیہ کی جانب سے "انقلاب” کی کوشش کا شکار ہوئے ہیں اور عدلیہ مقبولیت کے حامل دائیں بازو کے سربراہ کو معزول کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے ملکی قانون نیتن یاہو کو اس بات کا پابند نہیں بناتا کہ وہ فرد جرم عائد کیے جانے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ نیتن یاہو کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس کی ایک عدالت میں تین رکنی بینچ کی نگرانی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ تاہم مقدمے کے آغاز کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

زخمی نیتن یاہو کتنا پریشان…….سابق اسرائیلی وزیرا عظم کو کس نے کیا کہہ دیا

قانونی ماہرین کے مطابق فرد جرم میں تین سو سے زیادہ گواہوں کے ہونے کا مطلب ہے کہ مقدمہ کئی برس جاری رہے گا۔ ادھر نیتن یاہو نے گواہوں کی طویل فہرست کا تمسخر اڑاتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ "اگر الزام درست ہو تو 333 گواہوں کی ضرورت نہیں رہتی ،،، اور اگر الزام غلط ہو تو 333 گواہان بھی کوئی فائدہ نہیں دیتے”
اس سے پہلے نیتن یاہونے اپنے ان مقدمات سے بچنے کے لیے متنازعہ بیان دیا تھا .واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے ان کو قانونی قراردیتا ہے جن کی اس نے منظوری دی تھی۔

More posts