Baaghi TV

چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی ترقی اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کسی بھی قسم کی کمی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،محکمہ صحت،تعلیم،ریونیو،بلڈنگ،ہائی وے،سمیت دیگر محکموں میں مثبت تبدیلی کیلئے پوری قوت و توانائی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہیں ان کی نشاندہی پر چنیوٹ کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں کو حل کرنے کیلئے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو اس بات کی ہدائت کی گئی ہے کہ صحافیوں کی نشاندہی پر مثبت انداز سے عمل درآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری،جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال،سیکرٹری اطلاعات عامر صدیقی،سابق صدر سرور علی چودھری،محمد مقصود،چیئرمین مجلس عاملہ مشتاق ناصر،نائب صدر ظہیر عباس سپراء،نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین،طاہر رشید سیال،سردار قیصر دھامنہ،سید مدثر کاظمی،نائب صدر حاجی اکرم ساگر چوہدری،بابر منیر،فنانس سیکرٹری شوکت علی ڈاہر،ناصر چھجو،ہارون ملک،اوورنگزیب ملک،محمدیارتبسم جنرل سیکرٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو،راجہ نواز ماہی،خالد بھٹی آپ ودیگر نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیوکو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ آنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے کہ چنیوٹ کی صحافی برادری ضلع چنیوٹ کی عوام کے بنیادی حقوق اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی افسران کی مکمل طور پر رہنمائی کی جائیگی تاکہ ضلع چنیوٹ کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے صحافیوں نے چنیوٹ کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو نشاندہی بھی کی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض ضلع چنیوٹ کی تعمیر و ترقی میں اپنا نمایاں اور اہم کردار ادا کرینگے

More posts