Baaghi TV

میری زندگی پر بنائی گئی فلم میں فہد مصطفی کو ہیرو دیکھنا چاہوں گا سرفراز

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں فہد مصطفی کو ہیرو دیکھنا چاہیں گے

باغی ٹی وی :اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سرفراز میزبان فیضان نجیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے نظر آرہے ہیں

میزبان نے سرفراز سے پوچھا اگر آپ کی زندگی پر کبھی کوئی فلم بنے تو آپ کے خیال میں کون سا ہیرو ہے جو فلم میں آپ کا کردار ادا کرسکتا ہے اس پر سرفراز نے کہا مجھے لگتا ہے فہد مصطفی فلم میں میرا کردار ادا کرسکتے ہیں سرفراز نے وجہ بتاتے ہوئے کہا فہد مصطفی بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں اور بہت پر کشش اور سمارٹ بھی نظر آتے ہیں


فہد مصطفی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ارے واہ آپ کا بہت شکریہ سر آپ نے اس قابل سمجھا

ہی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ اننگز کے بارے میں بتاتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ بہت سی ہیں لیکن آخری بار جب لاہور قلندر کے خلاف چھکا مارا تھا وہ بہت یادگار تھا

کرکٹر نے بتایا کہ پی ایس ایل میں ٹرافی کے علاوہ سب سے اچھے لمحہ ندیم بھائی کا مجھے کوئٹہ گیلڈی ایٹر کے لئے بطور کپتان سیلیکٹ کرنا ہے جو میرے لیے بہت عزت اور فخر کی بات ہے کیونکہ پلاٹینیم کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی سیلیکٹ ہوا یہ میرے لئے آنر کی بات ہے

More posts