Baaghi TV

ڈی جی نیب لاہور کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

ڈی جی نیب لاہور کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب خلاف ضابطہ تقرریاں عمل در آمد کیس نمٹا دیا

عدالت نے کہا کہ نیب کے متاثرہ ملازمین داد رسی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب کا سپروائزر نہیں،نیب کس کو رکھے نہ رکھے یہ سپروائز نہیں کر سکتے،نیب کے انتظامی فیصلوں سے کوئی ملازم متاثرہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے،

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت سے نیب کے بارے آبزرویشنز کیوں مانگتے ہیں؟سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کیس بھی نمٹا دیا، درخواست میرٹ پر نہ ہونے کی وجہ سے کیس نمٹایا گیا، ہائیر ایجوکیشن نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کی تصدیق کر دی تھی

واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے خلاف سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کے حوالہ سے درخواست زیر سماعت تھی، آج چیف جسٹس نے درخواست کو خارج کر دیا،

More posts