Baaghi TV

مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 66 افسران اور جوانوں کیلئے تمغہ بسالت اور 39 کو امتیازی اسناد سے نوازا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک افسر اور 2 جوانوں کیلئے ستارہ بسالت، 66 افسروں اور جوانوں کے لیے تمغہ بسالت، 23 افسران کیلئے ہلال امتیاز ملٹری، 112 کیلئے ستارہ امتیاز اور 65 افسروں اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کی امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔ 137 افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان اعزازات کا اعلان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کیا گیا ہے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں تینوں مسلح افواج کے شہدا کی بڑی تعداد شامل ہے.

واضح رہے کہ آج یوم پاکستان کی تمام تقریبات کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں.

More posts