Baaghi TV

احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس پروگرام کے تحت رقم ملنے پر شہری نے سبزی فری دینے کا اعلان کر دیا

احساس پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو 12 ہزار کی رقم دی جا رہی ہے اس حوالہ سے ملک بھر میں مراکز بنائے گئے ہیں، رقوم کی تقسیم کا آج دسواں روز ہے، کئی علاقوں میں کم رقم ملنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جن پر ایکشن لیا گیا اور کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا

تا ہم اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو سب کو متاثر کر دینے والا ہے.رحیم یار خان احساس ادائیگی پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی سبزی فروش نے سبزی مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

احساس ادائیگی میں 12ہزار کی رقم ملنے کی خوشی میں راجن پور کلاں رحیم یار خان کے رہائشی نے احساس ادائیگی میں 12 ہزار ملنے کی خوشی میں اپنے ٹھیلے پر سبزی مفت دینے کا اعلان کر دیا اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اس نے با آواز بلند بازار میں کھڑے ہو کر وزیر اعظم عمران خان کو لمبی عمر کی دعائیں دیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے غریبوں میں سبزی مفت دینے کا فیصلہ کر لیا،

More posts