Baaghi TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلاو کا باعث بن رہی ہے

سرگودھاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وباء پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلاو کا باعث بن رہی ہےاس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو اپنانا ہو گا جس میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا جب ہم خود پر ایس او پیز کا نفاذ کریں گے تو پھر اس بیماری کو شکست دینا آسان تر ہوتا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرگودھا پریس کلب میں کورونا کے خلاف آگہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ہو یا مشکل کی کوئی بھی گھڑی پولیس اور پریس کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کے لئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔سیمینار سے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال،سینئیر نائب صدر محمد اکرم عامر،شاہین فاروقی، ملک محمد اصغر، راو اسلم فراز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف بھر پور آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیااورکہاکہ  پولیس کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے تو میڈیا ورکرز کی شہادتیں ،قربانیاں، جہدمسلسل اورباطل قوتوں سے ٹکرا جانے کے واقعات بھی صفحہ قرطاس پر مہتاب کی مانند روشن ہیں۔آج قوم کورونا جیسی وباء میں گھری ہے اور معاشرتی بے احتیاطیوں کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ نئے آنے والے خطرات کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ایسے میں ہم اپنے آپ اور اپنوں کو اس موذی وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے اوربے جا سختیوں سے بھی ہم اسے پھیلنے سے نہیں روک پائیں گے۔اس سے بچنے اور اسے شکست دینے کا واحد حل اپنے لوگوں میں شعور و آگہی کی فراہمی ہے۔ انشاء اللہ تعالی میڈیا اور پولیس مل کر اپنے لوگوں کو شعور و آگہی فراہم کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹرز،نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور اسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والےعملہ کوخراج تحسین کیاگیا اورکوروناسے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اوروباء میں مبتلاہونے والے مریضوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

More posts