Baaghi TV

مختارے نو وی کرونا ہو گیا جے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، ندیم افضل چن کے مختارے کو بھی کرونا ہو گیا ہے

ندیم افضل چن صاحب کی لیک ہونے والی فون کال سے شہرت پانے والے مختارے کو بھی کرونا ہو گیا۔ اس حوالہ سے ندیم افضل چن کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج حالت یہ ہے کہ مختارے کو بھی کرونا ہو گیا ہے میں نے اسے بڑا سمجھایا تھا، خدا کے لئے مختارے کی طرح لاپرواہی نہ کریں، اس حوالہ سے شعور بیدار کرنا ہو گا ،کرونا پر کوئی سیاست نہیں

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1271368029138554881

ویڈیو میں مختارے نے کہا ہے کہ میں نے بڑی احتیاط کی تھی اسکے باوجود مجھے کرونا ہو گیا

واضح رہے کہ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا مختارے کو کیا گیا واٹس ایپ آڈیو پیغام لیک ہوا تھا جس کے بعد بیشتر نوجوان اپنی روزمرہ گفتگو میں بھی مختارے کا ذکر کرنے لگے تھے، ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کہ آڈیو ان دونوں فریقین کی طرف سے لیک نہیں ہوئی ،عوام کی آگاہی کے لیے اچھا میسج چلا گیا لیکن یہ ذاتی میسج تھا، یہ لیک کیسے ہوتاہے؟ اس کا پتہ لگانا ہی پڑے گا۔

ندیم افضل نے لیک آڈیو میں فحش زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہزاروں بندے مر رہے ہیں، حکومت بتا نہیں رہی، اپنے گھر جا کر بیٹھو،

More posts