Baaghi TV

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والا سید عاصم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سید عاصم کی وفات پر اظہار افسوس۔ کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کی ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عاصم ایک دیانتدار، محنتی اور مخلص ساتھی تھا۔اللہ اس کے درجات بلند کرے۔ عوامی مسلم لیگ اور میرے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تشہیر کے لئے سید عاصم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ عاصم کی ذاتی دلچسپی ،محبت اور خلوص سے میرے ٹویٹر فالورز کی تعداد پچاس لاکھ سے اوپر پہنچ گئی.

سید عاصم رضارانہ طورپرشیخ رشید احمد کا سوشل میڈیا اکاونٹ چلا رہا تھا۔اسی نے اکاونٹ بھی بنایا تھا۔ کراچی کے رہایشی سید عاصم نے اپنے لواحقین میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی عمر چالیس برس تھی

More posts