Baaghi TV

مہینوں بعد سیٹ پر کام کرتے ہوئےغیر حقیقی سا محسوس کر رہی ہوں ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مہینوں بعد سیٹ پر کام کرتے ہوئے وہ غیر حقیقی سا محسوس کر رہی ہیں-

باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران دوسری تما م ثقافتی اورتعلیمی سرگرمیوں سمیت شوبز کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہو گئی تھیں ایسے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا تھا۔

اب حالات آہستہ آہستہ معمول کی طرف آ رہے ہیں اور متعدد انڈسٹریز سمیت شوبز انڈسٹری کی بھی شوٹنگز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CCvJUU4BaKE/
پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ما ہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کورونا کے بعد ہونے والے ایک فوٹو شوٹ سے متعلق اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں ۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ کئی مہینوں بعد سیٹ پر واپسی اُنہیں غیر حقیقی سی محسو س ہو رہی ہے مگر اب وہ دوبارہ سے کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے یہ تھوڑی سی دیر کے لیے ہے مگر اُن کے لیے بہت خوشی کی بات ہے-

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ اُنہیں گلے ملنے کی عادت ہے اس لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر انہیں پسند نہیں آ رہی ہے ۔

More posts