Baaghi TV

تھانہ گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی کی تھانے میں خودکشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں تھانے میں پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی

تھانہ گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی عبدالمجید نے تھانے میں خودکشی کی،ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفرکا کہنا ہے کہ متوفی ASI عبدالمجید جولائی2019سے تھانہ گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا، متوفی اپنے جوا ں سالہ بیٹے کی وفات جبکہ دوسرے بیٹے کی جسمانی معذوری کی وجہ سے شدیدذہنی تناؤکا شکار تھا،

ایس پی اسد مظفر کا کہنا تھا کہ متوفیASIعبدالمجید کا ذہنی و نفسیاتی تناؤ کی وجہ سے علاج معالجہ بھی چل رہا تھا، متوفی ASIامروز حسب معمول تھانے اپنی ڈیوٹی پر آیا اورسیدھا اپنے کمرے میں چلاگیا، متوفی ASIنے اپنے کمرے میں موجود آہنی صندوق سے پسٹل نکال کر کنپٹی پر فائرمار کر خودکشی کر لی،

خود کشی کرنے والے اے ایس آئی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے.

More posts