Baaghi TV

وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا حکم

وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا،نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم آفس کے مطابق ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا،نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا،نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی

وزیراعظم آفس کے مطابق نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی،

More posts