Baaghi TV

قصور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

قصور
ریاست مدینہ کے دعویداروں کے وعدے دھرئے کے دھرئے رہ گئے زمیں نگل گئی یا آسماں کھا گیا آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر حکمرانوں نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا ضلع قصور میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے دھکے کھائیں بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ، کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں۔
تفصیلات کے مطابق ملک چلانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں کیونکہ آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر ریاست مدینہ کے دعویداروں کے لئے کھلا چیلنج بن گیا ہے حکمرانوں  نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا آٹا بحران پھر سے شدد اختیار کر گیا ہے غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پھر پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے دھکے کھائیں بے یارو مددگار، بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ہو چکی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں علاوہ ازیں دیگر ضروریات زندگی کے زیر استمال ادویات، کھانے پینے کی تمام تر اشیاء سبزی، دالیں، دودھ دہی، چینی، چائے پتی، پھلوں میں آئے دن قیمتوں میں عدم استحکام اور مسلسل اضافے کے باعث راتوں رات قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں پیاز، ٹماٹر، لہسن ، ادرک، لیمن دیگر مثالہ جات، کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب کی کمر ٹوٹ گئ یومیہ دیہاری دار مزدور اپنے بچوں کو دال روٹی مہیا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں، کوٹ فتح دین، کوٹ اعظم خان، شہباز روڈ، جناح کالونی، غوثیہ کالونی، روڈ کوٹ، پرانا لاری اڈا،قادر آباد، ڈنگی پورہ، بستی چپ شاہ،کالج روڈ، کوٹ عثمان خان،کوٹ رکن دین خان، دوسہرا گراؤنڈ، موری گیٹ،کوٹ غلام محمد خان،کوٹ علی گڑھ، کوٹ قتل گڑھی،بھسرپورہ، بستی صابری، کوٹ مراد خان، بستی چراغشاہ،بستی برات شاہ۔سلامت پورہ۔روڈ کوٹ دیگر علاقوں میں آٹے کی عدم دستیابی سے عوام شدید ذہنی و جسمانی پریشان میں مبتلا ہو چکی ہے متاثرہ شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی سربراہان، سول سوسائٹی حلقوں، ڈسڑکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیوٹی مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بحران پر قابو پایا جائے یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹا اور سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے ریاست کیطرف سے غریب عوام کو بھی جینے کا بنیادی حق میسر ہو سکے

More posts