Baaghi TV

پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ملزم کو 32 سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا،سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کارمیں ساتھیوں کےساتھ ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹتاتھا،

ملزمان پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹتے تھے،رکارڈ کےمطابق ملزم عادی مجرم ہے اس کے خلاف 14 مقدمات درج ہیں،

ملزم کو شہریون کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کیا تھا اورپولیس نے تفتیش کی تھی جس پر ملزم نے شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا تھا، عدالت نے آج کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنا دی

More posts