وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج
لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ،لاہور کے فیروز روڈ پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنایا جائے گا- عثمان بزدار
400 بستر جنرل، 400 بستر کارڈیالوجی اور 200 بستروں پر بلڈ ڈیزیزکا ہسپتال بنائیں گے ،یہ ہسپتال ارفع کریم انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی اراضی پر بنایا جائے گا- ہسپتال کی تعمیر پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہسپتال کے قیام کیلئے محکمہ صحت کی سمری کی منظوری دے دی،ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اوور ہیڈ برج کی تعمیرکیا جائے گا- اس منصوبے پر مجموعی طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گا- 2 کلو میٹر طویل اوور ہیڈ برج نولکھاتھانے سے شروع ہو گا – اس منصوبے سے اندرون لاہور کے رہائشیوں کو بے پناہ سہولت ملے گی-ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی- شاہکام چوک پر بھی اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ شروع کریں گے –
اس منصوبے پر 1 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی-
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اوورہیڈ برج کی تعمیر سے شاہکام چوک پر ٹریفک مسائل حل ہوں گے- عثمان بزدار
لاہور میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے – اس منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی- واٹر ٹینک بننے سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہو گی- نہ مجھے بارش کے دوران سڑکوں پر جا کر پانی کی صورتحال کا جائزہ لینا پڑے گا اور نہ لاہور کے شہریوں کو پانی کھڑا ہونے سے دقت کا سامنا کرنا پڑے گا- ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کے لئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے – اس منصوبے پر 40 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے -مجموعی طور پر 8 ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے – اپارٹمنٹس کے حوالے سے سمری کو 7 روز میں وزیر اعلی آفس بھجوانے کی ہدایت،31 دسمبر تک منصوبے کا پی سی ون تیار کر کے منظور کرایا جائے.لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا-
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے –
لاہور سمیت بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔بند روڈ پر سمن آباد کی جانب جانے والے چوک پر ٹریفک کی روانی کیلئے انڈر پاس بنایا جائے گا- فیروز پور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب بھی انڈر پاس بنائیں گے -کریم بلاک مارکیٹ چوک پر رش کے باعث لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے – کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور اور انڈرپاس بنائیں گے – منصوبے پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی- میگا پراجیکٹس لاہور کا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں – شہرکی ضروریات اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یہ منصوبے ضروری ہیں – تمام منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جائے -لاہور شہر کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ان منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کریں گے – ان منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا- تمام ضروری امور جلد سے جلد نمٹائے جائیں -جو تاخیر کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی-
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس،اجلاس میں منصوبوں پر کام کرنے کی اصولی منظوری دی گئی،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرک
