Baaghi TV

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنیکا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا،کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں مزید مشاورت کر کے حتمی منظوری دے گی

کابینہ نےجاوید غنی کی بطور چیئرمین ایف بی آر مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی،نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کےدرمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دیدی

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ موخرکر دی گئی،پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سےبریفنگ دی گئی،وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر ٹائم فریم دے دیا گیا،

اجلاس میں گلگت بلتستان میں تین سال کیلئے ایف سی تعیناتی کی سمری منظورکر لی گئی،ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دی گئی،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی،وفاقی کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی کر دی

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

More posts