Baaghi TV

باغی ٹی وی کی خبر پر وزیر جیل خانہ جات نے ملتان واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ملتان جیل واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قتل کے مقدمے میں قید ملزم کا جیل میں موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن کی جانب سے میڈیا پر چلنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ، آئی جی پنجاب کی سربراہی میں حقائق جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کمیٹی ابتدائی تحقیقات کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے۔ واقعے میں ملوث ملزمان اور جیل انتظامیہ کی جانب سے نااہلی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں موبائل، منشیات اور مافیاز کی سرکوبی میرا اولین مشن ہے۔
کسی بھی قیدی کے ساتھ قانون سے ہٹ کر امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

More posts