Baaghi TV

سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری کو کیا کہہ دیا

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پہ پیغام دیتے ہوئی کہا کہ بلاول کا بلا مقابلہ انتخاب ہونا جمہوریت کے دعویدار موروثیت کے علمبردار وں پر سوالیہ نشان ہے

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بلاول کو سلیکٹیڈ چئیرمن ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

بلاول بھٹوزرداری راتوں رات بڑاعہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے انتخابات کس طرح ہوئے ہیں سننےوالا ہرکوئی حیران رہ گیا ،

ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عجیب کیفیت سامنے آئی ہے ، ان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری پھرچیئرمین منتخب ہوگئے ہیں‌،

ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان انتخابات میں سید نیرحسین بخاری سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ، ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ سیکریٹری انفارمیشن فیصل کریم کنڈی منتخب ہوئے ہیں، اور سیکریٹری فائنانس مس رخسانہ بنگش بنا مقابلہ منتخب ہو گئی ہیں

More posts