Baaghi TV

گلگت  بلتستان اسکاؤٹس نے  چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ اپنے نام کر لیا

گلگت  بلتستان اسکاؤٹس نے  چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ اپنے نام کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت  بلتستان اسکاؤٹس نے  نلتر میں منعقدہ  چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ اپنے نام کر لیا

پی اے ایف  اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ حالیہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ میں وقار جونیئر کی سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگریز میں شاندار کاردگردگی کی بدولت گلگت  بلتستان اسکاؤٹس نے الپائین اسکی کپ جیت لیا۔ وہ دونوں کیٹیگریز میں بھرپور فارم میں نظر آئے اورایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرا لیا۔ سلالم کیٹیگری میں سابقہ اولمپئین پاک فضائیہ کے محمد عباس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

اسی کیٹیگری میں گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کے وقار جونیئر نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے نور محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جائینٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کا پلہ بھاری رہا جس میں وقار جونیئر کے طلائی تمغے کے علاوہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کے سجاد احمد اور وقار عظیم نے اپنے نام کر لئے۔

پاک فضائیہ،پاک آرمی، گلگت  بلتستان اسکاؤٹس، سوات، پنجاب،  بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ہائیر ایجوکیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور الپائن کلب کی ٹیموں نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

More posts