Baaghi TV

بچپن میں باریک آواز کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بوبی دیول

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمنیدر کے بیٹے اور معروف اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے ان کی آواز بہت باریک تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا باریک آواز کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں لڑکی سمجھ لیتے تھے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے ایک انٹرویو کے دوران بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کی آواز بہت باریک تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکار نے بتایا کہ باریک آواز کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں لڑکے بجائے خاتون سمجھ لیتے تھے اور اکثر فون پر بات کرتے ہوئے انہیں’بہن جی‘کہہ دیا کرتے تھے۔

بوبی دیول نے کہا کہ ابتدا میں وہ خود کو لڑکی سمجھنے اور بہن جی کہنے پرسخت کوفت کا شکار ہوجاتے تھے لیکن بعد میں انہیں بھی اس میں لطف آنے لگا۔

اداکار بوبی دیول نے بتایا کہ ہوٹل میں وہ لوگوں کو ایسے ہی فون ملادیا کرتے تھے یا اگر کسی کا فون آجاتا تھا تو وہ اس طرح بات کرتے تھے جیسے وہ ایک خاتون ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں بہت لطف آتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول فلم ’اپنے‘ کے سیکوئل میں کام کررہے ہیں جس میں ایک بار پھر ان کے والد دھرمیندر اور بھائی سنی دیول بھی نظر آئیں گے۔

اس فلم کی ہدایات انیل شرما دے رہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی موجود ہیں۔ یوں اس طرح فلم ’اپنے‘ میں پہلی بار دیول فیملی کی تین نسلیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔

More posts