Baaghi TV

دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس

کمشنر کراچی نوید شیخ نے دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لے لیا۔ دودھ کی از خود قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ کمشنر نے دودھ فروشوں کوتنبیہ کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ دودھ فروشوں کے رہنماوں کے ساتھ اجلاس کریں،آگاہ کریں کہ دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ غیر قانونی ہے، دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیار کراچی انتظامیہ کا ہے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

More posts