Baaghi TV

اقبال ندیم کے صاحبزادے کے دو قاتل گرفتار

ہربنس پورہ فائرنگ کیس، مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار ہو گئے-

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ عدالت پیشی پر جانے والوں پر فائرنگ میں ملوث عبید علی اور نیاز قانون کی گرفت میں آ گئے،ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول سعد کے والد اقبال ندیم کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ نمبر 2711/26 درج کر لیا گیا ہے-

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج، قانونی کارروائی جاری ہے،گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری، جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، لاہور پولیس تمام شواہد کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھا رہی ہے، واقعے کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے-

More posts