Baaghi TV

پی ٹی آئی نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیا

پی ٹی آئی نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیاتحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنالی۔ گزشتہ رات دوسری جماعتوں کے ارکان بھی شاہراہ فیصل پر نجی ہوٹل قیام کیلئے پہنچے تھے لیکن تحریک انصاف نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ممکنہ طور پر ووٹ بینک محفوظ کرنے کیلئے پی ٹی آئی ارکان کو منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی کیلئے کمرے بک کرائے گئے تھے۔

More posts