Baaghi TV

کراچی کیمیکل کے گودام میں لگنے والی آگ پر  قابو پالیاگیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے کیمیکل کے گودام میں لگنے والے آگ پر فائر برگیڈ کی 6 گاڑیوں نے قابو پالیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔شہرقائدکے علاقےسائٹ ایریا میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے 6 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کو جائے وقوعہ پہنچا کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈی سی کیماڑی مختار ابڑو کے مطابق عمارت میں موجود حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔فائر آفیسر مبین احمد کے مطابق 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فیکٹری میں پرفیوم، باڈی سپرے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

More posts