Baaghi TV

طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی

طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی
یفتل کے بعد اب زیبک، بدخشان میں بھی طالبان مخالف گروپ کا مربوط حملہ سامنے آیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق توپ خانہ علاقے میں طالبان کی چوکیوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران 15 طالبان فوجی ہلاک، مزید علاقوں تک لڑائی پھیلنے کا خدشہ ہے، بدخشان میں طالبان رجیم کی گرفت کمزور پڑنے لگی، بڑھتی دراڑیں مزید واضح ہو چکی۔ بدخشان طالبان رجیم کے لیے نیا دردِ سر بن گیا۔

اس سے پہلے مزاحمتی گروپ سپاہیانِ میہن نے یفتل ، بدخشان میں ضلعی ہیڈکوارٹر، پولیس اور انٹیلی جنس دفاتر عارضی طور پر چھین لیے تھے۔ طالبان کا پرچم اتار کر اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تھا۔ زیبک میں طالبان مخالف فورسز نے نئی کارروائی شروع کر دی، شدید لڑائی جاری ہے، مسلسل مزاحمتی حملے طالبان رجیم سے عوام کی بڑھتی بےزاری اور اس کی جابرانہ و آمرانہ پالیسیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مقامی سطح پر مزاحمتی نیٹ ورکس مضبوط اور نئے طالبان مخالف گروپ سامنے آ رہے ہیں۔مزاحمت اب صرف پنجشیر اور اندراب تک محدود نہیں رہی بلکہ کابل، بغلان، تخار، قندوز ، کاپیسا، بلخ اور ہرات تک پھیل چکی ہیں۔

More posts