Baaghi TV

کراچی میں پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان ہلاک

کراچی شارع قائدین پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔شارع قائدین پر ایک درخت میں پھنسی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار عمیر جاں بحق ہوگیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ مقدمہ الزام نمبر متوفی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کچھ عرصہ پہلے گلبہار کے علاقے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے جس میں باپ بیٹا ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

More posts