Baaghi TV

پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

پی آئی اے کی پرواز کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرایا تاہم جہاز کو باحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔ پرواز میں 162 مسافر سوار تھے، مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔پی آئی اے کے ترجمان کا بتانا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کو روکنےکا مؤثر نظام نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب ہے۔

More posts