Baaghi TV

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

فیصل آبااسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین روزانہ کی بنیاد پر لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پردکانوں کو سیل کرارہے ہیں اس ضمن میں انہوں نے گذشتہ روز مزید 13 دکانیں سیل کردیں۔انہوں نے مختلف علاقوں میں دکانوں کو چیک کیا

اور مقررہ وقت رات 8 بجے کے بعد دکانیں کھولنے جبکہ سنوکر کلب میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

More posts