Baaghi TV

سورج آج بھی کراچی والوں پر آگ برسا رہا ہے

شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور خشک ہے جبکہ درجہ حرارت 38 سے 39 دگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج آج بھی کراچی والوں پر آگ برسا رہا ہے، شمال مغربی سمت سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک ہے جبکہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ کراچی ان دنوں گرمی کے لپیٹ میں ہے، یہ سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، جبکہ شہری اپنی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنارہے ہیں۔

More posts