تیزاب گردی کی شکار طالبہ پر شعیب اختر بھی بول پڑے
باغی ٹی وی : شعیب اختر سوشل میڈیا میں کافی متحرک ہیں . اس سلسلےمیں انہوں نے کافی ایسے موقع پر اپنی رائے اور نقطہ نظر پیش کی ہے . اس طرح امریکی ریاست نیویارک میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی پاکستانی طالبہ کے متعلق سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ مجرم پکڑا جائے گا اور متاثرہ طالبہ کو انصاف ملے گا۔یوں شیعب اختر نے اس لڑکی کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے .
ٹوئٹر پر لکھتے ہوئے شعیب اختر نے کہا پاکستانی طالبہ کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے سے شدید دکھ ہوا۔ اﷲ تعالیٰ اس لڑکی کو صحت دے۔
Really really sad to hear about this. May Allah give her the strength to recover from this & restart her life. Really wish the culprit is caught & she is given justice. All my prayers with her. https://t.co/31Ahw1sxyz
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 22, 2021
واضح رہے کہ 21 سالہ میڈیکل کی طالبہ نافیہ اکرام پر نیویارک میں ان کے گھر کے سامنے اس وقت تیزاب سے حملہ کیا گیا جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ گاڑی سے اتر رہی تھیں۔
انسانی حقوق کے رہنماؤں کی جانب سے اس واقعےکی تحقیقات مسلم مخالف جرائم کے ذمرے میں کی جائیں۔رپورٹ کے مطابق نافیہ اکرام اور ان کی والدہ17 مارچ کو اپنے گھر کے سامنے گاڑی سے اتری ہی تھیں کہ ایک نامعلوم شخص ان کی طرف آیا اوران کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا جبکہ انہیں شدید زخم آئے اور بینائی سے تقریبا محروم ہوگئیں۔
