Baaghi TV

سید انوار زیدی کی یوم القدس کے حوالے سے دیپالپور میں پریس کانفرنس

بیت المقدس پر یہودیوں کے قبضہ کا مقصد مسلم دنیا کو کنٹرول کرنا ہےامام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم القدس کا مقصد عالم اسلام میں اس دن عہد کرنا ہے کہ عالم کفر اور عالمی استعماری طاقتوں کے مقابلے میں مسلم امہ میں وحدت پیدا کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لیے مشترکہ جدو جہد کو تیز کرنا ہے مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے رہنما سید انوار زیدی کی یوم القدس کے حوالے سے دیپالپور میں پریس کانفرنس

سید انوار زیدی
کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی یہودیوں کی جانب سے جو ظلم و بربریت کا بازار عرصہ دراز سے گرم ہے اس ظلم کو مشترکہ کوششوں سے روکنا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام عرصہ دراز سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بھی اس ضمن میں اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرے اور عالمی فورم پر آواز بلند کرے ۔

More posts