Baaghi TV

سی ٹی ڈی پنجاب کے419 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 54 دہشت گرد گرفتار

ctd police

لاہور: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور ریاست دشمن سرگرمیوں کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 419 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 422 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ مختلف کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 54 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (RAW) سے تعلق رکھنے والے عناصر بھی شامل ہیں۔ ان میں وارث خان کو لاہور، روز علی خان کو اوکاڑہ، دانش علی کو لاہور، ولایت شاہ کو اوکاڑہ اور محمد عزیز کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں دشمن عناصر کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کا اہم حصہ ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ گرفتار افراد میں داعش، القاعدہ برصغیر (AQIS)، لشکرِ جھنگوی، سپاہ صحابہ، فتنہ الخوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے عناصر بھی شامل ہیں، جنہیں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن اور بہاولپور سمیت مختلف اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 7 کلو 900 گرام بارودی مواد، 12 دیسی ساختہ بم (IEDs)، 50 ڈیٹونیٹرز، 98 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 2 پستول، 3 رائفلیں، بڑی تعداد میں گولیاں، 120 پمفلٹس، 72 کالعدم کتب، 31 ممنوعہ میگزین، 112 اسٹیکرز، 2 جھنڈے، ایک رسید بک، 8 موبائل فون اور 3 لاکھ 39 ہزار 880 روپے نقد برآمد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ آٹھ ہفتوں کے دوران مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے 13 ہزار 572 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 4 لاکھ 94 ہزار 642 افراد کی جانچ پڑتال، 1103 گرفتاریاں، 1070 مقدمات کا اندراج اور 977 مختلف نوعیت کی برآمدگیاں عمل میں آئیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور پنجاب کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دہشت گردی یا کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق اطلاع فوری طور پر سی ٹی

More posts