سندھ حکومت نے عید کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے ساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی ویو پرکسی کو آنے یا گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر سندھ حکومت نے کراچی کیشہریوں کے لئے ساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے احکامات کے بعدپولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔
ولیس کا کہنا ہے کہ سی ویوکوعوام کے لیے مکمل طورپربندکرناشروع کردیاگیا، سی ویو پرکسی کوآنے یا گاڑی کھڑی کرنیکی بھی اجازت نہیں ہوگی۔سیکیورٹی پلان کے مطابق سی ویوپر100سے زائداہلکاروں کوتعینات کردیاگیا جبکہ پولیس موبائل،موٹرسائیکل گشت کے ساتھ ساحل پر گھڑسوار اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،سی ویو کے اطراف تمام ریسٹورنٹس اور ٹیک اویبھی بندکردیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صرف مقامی افرادکواپنی رہائش پرجانیکی اجازت ہوگی، کنٹینرزکے بجائے رکاوٹیں رکھ کرساحل کوبندکیاگیاہے ۔خیال رہے این سی او سی کی ہدایت پر تمام تفریحی مقامات کو عید کی تعطیلات کے دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عید کی تعطیلات کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ
