Baaghi TV

کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ

کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ

شہر قائد میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ ہےاس حوالے سے پیشگی انتظامات سےمتعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیےمنظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مون سون بارشوں سے کراچی میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر پیشگی انتظامات سے متعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔مون سون بارش پیشگی انتظامات سےمتعلق درخواست 10جون کے لیے مقطس کردی ہے، ندیم شیخ ایڈوو کیٹ نے بتایا کہ گزشتہ بارشوں میں کراچی ڈوب گیاتھا، اس باربھی کراچی ڈوبنے کاخدشہ موجود ہے۔
وکیل نے کہا متعلقہ اداروں سےپوچھاجائے، اب تک کیاانتظامات کیے گئے ؟ گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات،کمشنر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال اگست میں شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی اور مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا ، حادثات و واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔
مون سون بارشوں کے باعث انفرااسٹرکچر کو بے حد نقصان پہنچا، مگر سوال یہ ہے کیا اس سال جب مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ایک بار پھر کراچی کے شہریوں کو اس قدر سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

More posts