Baaghi TV

سندھ میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا

سندھ میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل (کل) پیر سے شروع ہوگا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ کو وفاق کی جانب سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوز ملی ہیں جب کہ فائزر ویکسین صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی جن میں کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جناح ، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا اسپتال میں ویکسین لگائی جائے گی۔
اس کے علاوہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو اور چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے گی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں گردے، جگر اور دیگر ٹرانسپلانٹ کے مریض شامل ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں ۔

More posts