Baaghi TV

تحصل بھر کی تینوں پوزیشنیں سکول کے اپنے نام

قصور
الہ آباد ماڈل سائنس کالج کنگن پور کی شاندار کارکردگی تحصیل بھر میں پہلی تین پوزیشن اپنے نام کر لیں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات کی طرف سے مبارکباد

تفصیلات کے مطابق ماڈل سائنس کالج الہ آباد اور کنگن پور کی شاندار کارکردگی تحصیل بھر کی پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لی پرنسپل قاسم لقمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کالج کے ہونہار طلباء نے بی ایس سی پارٹ ون کے نتائج میں تحصیل بھر میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کر لیں جس سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے طلباء کے والدین کا ہم پر اعتماد بحال ہوا ہے کامیاب طلباء کے والدین نے بتایا ہے کہ کالج کی انتظامیہ اور تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بدولت ہمارے بچے کامیاب ہوئے ہیں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے ماڈل سائنس کالج کی انتظامیہ اور تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے

More posts