Baaghi TV

بحری جہاز کونکالنے کیلئے بیرون ملک سے ٹگ بوٹس پہنچ گئیں

کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے بیرون ملک سے ٹگ بوٹس پہنچ گئیں جس کے بعد ريسکيو آپريشن آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے ٹگ بوٹس بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیں گے۔

ہیوی مشینری کے ذریعے بحری جہاز کے قریب مٹی ڈالی گئی ہے اور بحری جہاز تک پہنچنے کے لیے راستہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان فعال کر دیا گیا۔ نیول چیف نے کنٹیجنسی پلان کی فعالی کے احکامات جاری کیے۔

کراچی کے ساحل سی ویو پر بحری جہاز کو پھنسے ہوئے پانچ روز سے زائد ہوچکے ہیں

More posts