Baaghi TV

وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں ترجمان وزیر خارجہ

وزیر-خارجہ-سے-وہ-باتیں-منسوب-کی-گئیں-جو-انہوں-نے-نہیں-کیں-ترجمان-وزیر-خارجہ #Baaghi

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ داعش اور طالبان کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیرگردش وزیر خارجہ سے منسوب بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے-

باغی ٹی وی :زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں وزیر خارجہ نے افغانوں کی قیادت میں افغانوں کو قبول امن عمل کی بات کی تھی-

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری، علاقائی فریقین اور افغانوں کے اتفاق رائے کی واضح بات کی تھی ان کے بیان کو افغان تنازعہ میں کسی ایک فریق کی وکالت کے غلط تاثر پر محمول نہیں کرنا چاہئے-

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم افغان تنازعہ کے تمام فریقین کو مدنظر رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے مستقبل کا ازخود فیصلہ کرنا ہے-

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے لئے تمام توانیاں بروئے کارئے لانے پر توجہ مرکوز ہونی چاہئے-

More posts