Baaghi TV

پاکستان کا بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آ رکے مطابق تجربے کا مقصداسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا،بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرا میٹرزکی ازسرنوتصدیق بھی تھا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ لانچ میں غزنوی بیلسٹک میزائل تمام تکنیکی پیرامیٹرز پر بھی پورا اترا ،آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینیرز کو مبارکباد دی کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار کوسراہا،

More posts