Baaghi TV

اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

un

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے ماہرین کے مطابق ذرائع ابلاغ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی جانب سے بندشیں خطے میں اندرونی خلفشار کا باعث ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 4 اگست سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔

ماہرین نے آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر کریک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تشویش ہے۔ بھارت کے اقدام سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہ اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

More posts