Baaghi TV

بنگلا دیش : شپ بریکنگ یارڈ میں حادثہ، 8 مزدور ہلاک ، 5 لاپتہ

بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک شپ بریکنگ یارڈ میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 8 مزدور ہلاک جبکہ 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق ایک پرانے جہاز کو توڑنے کے دوران اس میں موجود زہریلی گیس خارج ہوگئی، جس کی زد میں آکر متعدد مزدور متاثر ہوئے کئی افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی،ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا،حکام کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام نے شپ بریکنگ یارڈ میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے اور ان کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فائر سروس حکام ک کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جہاز کو توڑنے سے پہلے اس کے اندر موجود گیس کو مکمل طور پر خارج نہیں کیا گیا تھا شپ بریکنگ کے کام میں ایسے حفاظتی اقدامات کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی اصل وجہ اور ذمہ داروں کے بارے میں مزید معلومات سامنے آسکیں گی۔

More posts