Baaghi TV

سابق صوبائی وزیر سبطین خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں ہوئی توسیع

احتساب عدالت لاہورمیں چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کرپشن کیس کی سماعت ہویئ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگرملزمان کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی، عدالت نے سبطین خان اور دیگر ملزمان کو دوبارہ 6 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ،نیب تفتیشی افسر نے سبطین خان کیس کے متعلق ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کی .

 

چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

 

نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

 

سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

More posts