Baaghi TV

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی ساس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

نوازالدین صدیقی کو بالی وڈ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے ان کے کریڈٹ پر بےشمار سپر ہٹ فلمیں ہیں. وہ ہمیشہ اپنی اچھی اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس بار وہ سرخیوں میں اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کی وجہ سے ہیں. کیونکہ ان کی اہلیہ نے کئے ہیں چونکا دینے والے انکشافات.ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا کہ میری ساس نے مجھے میرے ہی گھر میں ہراساں کیا.عالیہ صدیقی نے مزید کہا کہ میری کچن تک رسائی پر پابندی ہے اور میں نے کمرے کا صوفہ اپنا بستر بنا

لیا ہے۔ مجھے کھانا کمرے میں بھیجا جاتا ہے کسی کو میرے کمرے میں آنے کی اجازت نہیں ہے میں تو اپنے کمرے سے باہر نکلنے سے ڈرنے لگی ہوں.میرے گھر کسی ڈیلیوری بوائے کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس وقت نواز الدین صدیقی کے ساتھ شادی کی جب وہ کچھ بھی نہیں تھے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا گھر نہیں کہ اس کو چھوڑ کر وہاں رہ لوں لیکن میں اس گھر کو کیوں چھوڑوں؟ میں نواز الدین صدیقی کی اہلیہ ہوں یہاں‌ رہنا میرا حق ہے میں اسے چھوڑ کر کہیں نہیں‌جائوں گی.

More posts